اس وقت کے کمشنر برائے لسانی اقلیات حکومت ہند پروفیسر اختر الواسع نے اقلیتی زبانوں کے تحفظ ، فروغ اور ارتقاء کی اہمیت کو مسلسل دہراتے ہوئے اس بات کا اعادہ بھی کیا ہے کہ وزارت ترقی انسانی وسائل ، کو ہندوستانی زبانوں کے تحفظ ، اس کے فروغ اور ترویج کیلئے موزوں پالیسی اور
پروگرام بنانے کی پہل کرنی چاہئے۔
یہ بات انہوں نے صدر جمہوریہ کو پیش کردہ اپنی رپورٹ میں کہی ہے۔
انہوں نے اس میں کہا کہ حکومت کو مادری زبان کے تحفظ اور فروغ کی خاطر عوام میں بیداری لانے کے لئے ’’یوم مادری زبان‘‘ (21 فروری ) کو قانونی استحقاق دینا چاہئے اور ہر سال اسے منایا جانا چاہئے۔